سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات اگلے سال 2 مارچ سے شروع ہونگے

بدھ 29 اکتوبر 2014 15:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات اگلے سال 2 مارچ سے شروع ہونگے جس کیلئے پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم اور فیسوں کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے بورڈز کمیٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سرگودھا بورڈ سمیت فیصل آباد‘ لاہور‘ راولپنڈی‘ گجرانوالہ‘ ساہیوال‘ ملتان‘ ڈیرہ غازی خان‘ بہاولپور میں سنگل فیس کیساتھ داخلہ فارم 11 نومبر سے 9 دسمبر تک ‘ دو گنا فیس کیساتھ 10 سے 18 دسمبر تک اور تین گنا فیس کیساتھ داخلہ فارم 19 دسمبر سے 31 دسمبر 2014ءء تک وصول کئے جائینگے جبکہ مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں امیدوار امتحانی برانچ سے رابطہ کرسکیں گے۔