Live Updates

پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز

جمعرات 2 مئی 2024 22:29

پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پولیو اورسائٹ بورڈکا اجلاس منعقدہواجس میں پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ موثر کاوشوں پر اتفاق کیاگیا۔پولیو کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔پنجاب کو مکمل طورپر پولیو فری بنانے کے لئے تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیاگیا۔

پنجاب میں دیگر علاقوں سے آنے والے بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنانے پر اتفاق کیاگیا۔پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔ ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کررہی ہوں۔

(جاری ہے)

فوری ہنگامی رسپانس کے ذریعے ہی پولیو کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

عوام کی صحت او رعلاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ دور دراز دیہات کے عوام کے لئے فیلڈ ہسپتال اور گنجان اربن ایریا کے لئے 200کلینک آن ویل پراجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیفٹی او رسکیورٹی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پولیو کے حوالے سے کمزور انڈیکٹری والے اضلاع پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مثبت رسپانس کی توقع ہے۔پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔بچوں میں پولیو سے بچاو کی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کے لئے پہلی خاتون وزیراعلی مریم نوازشریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔انسداد پولیو کے لئے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا عزم او رکاوشیں قابل تحسین ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کو مختلف اضلاع میں جاری پولیو مہم پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں گزشتہ سات ماہ میں انسداد پولیو کے اہداف 85 فیصد تک حاصل کرلئے گئے ہیں۔پنجاب کے 10 اضلاع میں 29 اپریل سے انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ افغان شہریوں کی پولیو امیونائزیشن کے لئے ٹرانزٹ پوانٹس پر کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت پولیو ٹیموں کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹرحنان بلخی اور دیگر ماہرین نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر عدنان خان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات