محکمہ صحت میں سفارش کلچر کے خاتمے کیلئے این ٹی ایس لازمی ہو گا،شہرام خان ترکئی
بدھ 29 اکتوبر 2014 17:01
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ سفارش کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے محکمہ صحت میں تمام تر بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی تاکہ قابل اور محنتی افراد کو آگے لایا جا سکے ۔اور اسی غرض سے تمام بھرتیوں میں این ٹی ایس لازمی کیا جا رہا ہے۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔
اجلاس میں سٹیرنگ کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔سینئر وزیر نے کہا کہ وہ دور گزر چکا جب لوگ سفارش کے بل بوتے پر میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اور اہل افراد کا حق غصب کر کے ملازتیں حاصل کر لیتے تھے اور ملک و قوم کے نقصان کا باعث بنتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہو گا ،اب بھرتیوں کیلئے قابل افراد کو ترجیح دی جائے گی اور اس کیلئے این ٹی ایس لازمی کیا جا رہا ہے اور اس کے بغیر ایک بھی فرد بھرتی نہیں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.