تیل کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان
بدھ 29 اکتوبر 2014 19:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2014ء) حکومت نے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم نواز شریف کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو ارسال کردہ سمری میں ہائی اوکٹین تیل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 82 پیسے، ہیوی ڈیوٹی ڈیزل میں 7.17 روپے، لائٹ ڈیزل میں 8 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے 62 پیسے فی لٹر تک کمی درخواست کی گئی ہے۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتیں یکم نومبر سے لاگو ہو جائیں گی۔ واضح رہے اگر حکومت کی جانب سے واقعی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ کمی کو منظور کر لیا گیا تو پاکستان میں تیل کی قیمتیں پچھلے 4 سال کی کم ترین سطح پر چلی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.