متنازعہ ویڈیو ،میراڈونا کا اپنی محبوبہ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرادیا

بدھ 29 اکتوبر 2014 20:15

متنازعہ ویڈیو ،میراڈونا کا اپنی محبوبہ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرادیا

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء)ارجنٹائن کے فٹ بال کے سابق معروف کھلاڑی ڈیگومر اڈونا نے ایک ویڈیو کے اجراء کے بعد ، جس میں مبینہ طور پر اسے اپنی محبوبہ روسیو اولیووا کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، اس کے خلاف چوری کا مقدمہ دائر کرادیا ہے ۔اولیووا نے ارجنٹائن کے ٹیلی ویژن کو بتایا کہ میں نے ڈیگو سے بات کی اور اس نے شکایت درج کرا دی ۔

22سالہ اولیووا کی 53سالہ مریڈونا کے ساتھ کشیدہ تعلقات ہیں ، مراڈونا دبئی میں رہائش پذیر ہے اور اس نے کھیلوں کے فروغ کا ایک معاہدہ کررکھا ہے۔۔ارجنٹائن کے ٹیلی ویژن چینل نے ایک مختصر ویڈیو دکھائی ہے جو مبینہ طور پر اولیووا نے مریڈونا کے گھر کے ایک کمرے میں بنائی گئی ہے۔غیرواضح فوٹیج میں اولیووا کو رکو رکو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے گویا کہ وہ کسی حملے کو روکنے کی کوشش کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

مراڈونا نے کہاکہ اس نے اس کے ہاتھوں سے فون چھین لیا ، تاہم اس نے اولیووا کو مارنے کی تردید کی ہے ۔اولیووا ایک خاتون فٹ بالر ہے ، اولیووا نے کہاکہ وہ جاری کی جانیوالی ویڈیو کی ذمہ دار نہیں ہے اور اس کے برعکس اس نے مرا ڈونا کے ایک نامعلوم بھتیجے پر اس کا الزام عائد کیا ہے ۔مرڈونا نے دبئی میں مارچ میں اولیووا پر الزام لگایا کہ اس نے زیورات اور دوسری قیمتی اشیاء چوری کرلی ہیں ، یہ جوڑا ارجنٹائن کے ٹیبلائیڈ اور سیلیبریٹی پریس کا ملغوب ہے ۔