یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہم نصابی مقابلوں کے سلسلے کے پانچ مقابلے ”اردو غزل“، ”اردو نظم“، ”پنجابی غزل“، ”پنجابی نظم“ اور ”پنجابی بیت بازی“ منعقد ہوئے

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہم نصابی مقابلوں کے سلسلے کے پانچ مقابلے ”اردو غزل“، ”اردو نظم“، ”پنجابی غزل“، ”پنجابی نظم“ اور ”پنجابی بیت بازی“ منعقد ہوئے۔”اردو غزل“ کے مقابلے میں شعبہ اردو کے سید ازور عباس نے اول، شعبہ نفسیات کے سید موسیٰ کاظم نے دوم، شعبہ کیمسٹری کی فوزیہ نورین نے سوئم اور حوصلہ افزائی کا انعام شعبہ ابلاغیات کے شناور خان نے حاصل کیا۔

”اردو نظم“ کے مقابلے میں شعبہ ارضیات کے عبدالجبار نے اول، شعبہ اردو کے سید ازور عباس نے دوم ، شعبہ تعلیم کے محمد عثمان نے سوئم اوراور حوصلہ افزائی کا انعام شعبہ کیمیا کی فوزیہ نورین نے حاصل کی۔ ”پنجابی غزل“ کے مقابلے میں شعبہ اردو کے سید ازور عباس نے اول، شعبہ اردو کے محمد ثقلین نے دوم اور شعبہ تعلیم کی طیبہ رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

”اردو نظم“ کے مقابلے میں شعبہ اردو کے سید ازور عباس نے اول، شعبہ تعلیم کے محمد عثمان نے دوم ، شعبہ ارضیات کے کامران ظہور نے سوئم اور حوصلہ افزائی کا انعام شعبہ تعلیم کی طیبہ رمضان نے حاصل کیا۔”پنجابی بیت بازی“ کے مقابلے میں شعبہ ارضیات کے کامران ظہور نے اول، شعبہ زوالوجی کے شبیر حسین نے دوم ، شعبہ پنجابی کے نعمان رضا نے سوئم اور حوصلہ افزائی کا انعام شعبہ اردو کے عزیز ثاقب نے حاصل کیا۔