ایف آئی اے نے امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویزات دینے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:30

ایف آئی اے نے امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویزات دینے والے 8 افراد کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے امریکی ویزے کے حصول کیلئے جعلی دستاویزات دینے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد نے امریکی ویزا کیلئے جعلی تقرر نامے اور سیلری سلپس لگائی تھیں جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزموں کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں اعظم عباس بٹ‘ ندیم‘ واجد محمود‘ وسیم عباس‘ آنسہ عزیز‘ محمد ہارون اور خالد محمود شامل ہیں۔ ملزموں کی نشاندہی کرنے والے لاہور کے ٹریول ایجنٹ مصطفی عزیز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔