موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
مقدمہ تھانہ کلر کہار میں موٹر وے پولیس کے انسپکٹر سمیع الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیاگیاجس میں دھمکیاں دینے،کارسرکار میں مداخلت ودیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں
فیصل علوی جمعرات 2 مئی 2024 14:05
(جاری ہے)
مدعی مقدمہ انسپکٹر سمیع الرحمٰن کے مطابق بیٹ نمبر 7 کلر کہار سالٹ رینج پر اسپیڈ چیکنگ اسکواڈ کے ساتھ ڈیوٹی پر تھا کہ گاڑی نمبر ATW 249 تیز رفتاری سے زگ زیگ کرتے ہوئے آئی۔ سالٹ رینج کے ایریا میں اسپیڈ لمٹ 40 تھی لیکن گاڑی کی سپیڈ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
خاتون ڈرائیور سے کہا گیا کہ اگر سپیڈ چیکنگ کیمرہ میں ویڈیو دیکھانا چاہیں تو دیکھ لیں لیکن خاتون نے نہ تو گاڑی ہٹائی نہ ہی کاغذات دئیے اور لین کو بلاک کئے رکھا۔ خاتون کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھی دوسری خاتون گاڑی سے اتری اور ویڈو بناتے ہوئے نازیبا الفاظ میں دھمکیاں دینے لگی۔ایف آئی آر متن کے مطابق خاتون ویڈیو بناتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے والی خاتون کو اکساتی رہی کہ کاغذات بھی نہ دو اور گاڑی بھی کیری وے سے نہ ہٹاوٴ۔ خاتون ویڈیو بناکر رشوت کا الزام بھی عائد کرتی رہی اور پھر دونوں فرار ہوگئیں۔دریں اثناءراولپنڈی کی سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون کی ضمانت کی درخواست خارج کردی،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے خلاف ضمانت خارج کرنے کے کافی شواہد موجود ہیں، بادی النظر میں ملزمہ پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں۔ ملزمہ فوری ضمانت کی حق دار نہیں ہے۔وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ فیصلے کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا جائیگا۔ملزمہ فرح زہرہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں امداد کی ترسیل کا زمینی راستے سے بہتر کوئی متبادل نہیں
-
ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی
-
ناکافی قانون سازی قدرت کے خلاف جرائم کی روک تھام میں رکاوٹ
-
تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان
-
قیامت خیز گرمی کا نتیجہ، مری اور مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی
-
آرمی چیف کو خط اپنی ذات کیلئے نہیں ملک کیلئے لکھوں گا، عمران خان
-
پاک فوج کے سربراہ سے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات ، آرمی چیف کی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف
-
مریم نوازکی ایلیٹ فورس کے یونیفارم کی ویڈیوزوائرل
-
دبئی لیکس میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے پورے کے پورے ٹبر شامل ہیں
-
حکومت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے.شہبازشریف
-
پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں. شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.