مشرف کی جانب سے ایمرجنسی لگانے کے اقدام میں شریک ملزمان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر فیصلہ 21 نومبر کو سنایا جائے گا
جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی لگانے کے اقدام میں شریک ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کی درخواست پر خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 21 نومبر کو سنایا جائے گا‘ تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دئیے ہیں کہ فریقین نے تفصیل کیساتھ دلائل دئیے ہیں اسلئے ایک ہفتے میں فیصلہ نہیں ہوسکتا اس کیلئے کافی وقت کی ضرورت ہوگی لہٰذا اس کیس کا فیصلہ 21 نومبر کو سنایا جائے گا۔
انہوں نے یہ ریمارکس جمعہ کے روز دئیے جبکہ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے سپیشل پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے دلائل کے جواب میں دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی تقریر کی ڈی وی ڈی پیش کی۔ علاوہ ازیں کابینہ کے فیصلے اور دیگر اہم دستاویزات بھی عدالت میں پیش کیں جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ اس ڈی وی ڈی کو ہم بطور شہادت تسلیم نہیں کرسکتے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.