یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سینچری مکمل کرلی
جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:54
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف اپنی ڈبل سینچری مکمل کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ یونس خان نے اپنے کیریئر کی چوتھی ڈبل سینچری سکور کی ہے۔ پاکستان کے سابق بلے باز جاوید میانداد کو 6 ڈبل سینچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
دوسری جانب وکٹ پر ان کا ساتھ دینے والے کپتان مصباح الحق نے بھی اپنی سینچری مکمل کرلی ہے۔ آج دوسرے دن کے کھیل کی شروعات میں اظہر علی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نے سکور 500 سے اوپر پہنچا دیا ہے۔ اظہر علی 109 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
یونس اور اظہر کے درمیان 236 رنز کی عمدہ شراکت ہوئی۔
گزشتہ روز یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف اپنی مسلسل تیسری سینچری سکور کی تھی۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی مسلسل تین اننگز میں سنچریاں بنانے والے پاکستان کے چوتھے بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر اور محمد یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار تین اننگز میں سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ یونس خان 90 سال کے عرصے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سنچریاں سکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ان سے قبل انگلینڈ کے ہربرٹ سٹکلف نے 1924ء میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.