بلوچستان کے ضلع کوہستان مری میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:51

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء ) بلوچستان کے ضلع کوہستان مری میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمٹی کے ممبر منصور بلوچ ،عبدالرسول بلوچ ،عبدالکریم کھیتران ،محراب بلوچ ،ہزار خان مری ،نیشنل پارٹی کے ضلع کوہلو کے صدر نور خان دشتی ،نے خطاب کیا جلسے میں نیشنل پارٹی ضلع کوہلو کے سابق صدر شہید بنگل مری کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی کئی مقرین نے اپنے خطاب میں نیشنل پارٹی کے شہیدا کو سلام پیش کی گئی انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں بلوچستان میں رکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ڈاکٹر عبدالمالک کی حکومت نے ایک سال کے اندر بلوچستان میں چھ یونیوسٹیاں اور دو میڈیکل کالجز شروع کروائے اور بلوچستان میں 80 فیصد امن قائم ہوچکا ہے اور کہا کہ ترقی کا یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا انھوں نے اپنے خطاب میں بلوچ قوم سے تعلیم کو عام کر نے پر زور دیا محراب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کوہلو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہمیں سیکورٹی فراہم کر نے سے انکار کیا اور انھوں نے ڈپٹی کمشنر کو یاد دھانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا ذمہ دار انتظامیہ ہے ان عوام ہی کے ٹیکس نے انھیں تنخوائیں ملتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :