جمیکن اتھلیٹ ٹریوس کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سالہ پابندی

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:44

موناکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014)انٹرنیشنل ایسو سی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن نے جمیکن آہنی اتھلیٹ ٹریوس اسمیکل کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمیکا کے تھروور ٹریوس اسمیکل نے نے لندن اولمپک2012کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ انٹرنیشنل ایسو سی ایشن آف اتھلیٹکس کا کہنا ہے کہٹریوس اسمیکل کی سزا کا آغاز گزشتہ سال جمیکن نیشنل چمپینز شپ میں جب ٹیسٹ مثبت آیا تھا تب سے ہوگا اور اگلے سال جب تک سزا پوری نہیں ہوتی کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔