کتب بینی کے فروغ میں نیشنل بک فاؤنڈیشن نے نمایاں کردار ادا کیا ہے،بریگیڈیئر اختر نواز
ہفتہ 1 نومبر 2014 16:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) نیشنل بک فاؤنڈیشن واہ کینٹ نے واہ انجینئرنگ کالج واہ کینٹ میں سہ روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا ۔ کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر اختر نواز نے کتاب میلے کا افتتاح کیا اور میلے کے انعقاد پر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کتب بینی کے فروغ میں نیشنل بک فاؤنڈیشن نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور انٹرنیٹ کے اس دور میں طالب علم اور کتاب کے تعلق کو فروغ دیا ہے۔
NBFواہ کینٹ کے انچارج خلیل احمد نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور تصانیف کے بارے میں تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اس کتاب میلے میں گردو نواح کے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور این بی ایف کی تصانیف میں خصوصی دلچسپی لی اور رعایتی نرخوں پر اپنی پسند کی کتابیں بھی خریدیں۔ یہ کتاب میلہ بہت کامیاب رہا۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.