سوئٹزرلینڈ، شوقیہ فٹبالر پر ریفری کے منہ پر بال مارنے اور پھر پانی کا سپرے کرنے پر 50 سال کی پابندی لگا دی گئی

اتوار 2 نومبر 2014 17:37

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) سوئٹزرلینڈ کے ایک شوقیہ فٹبالر پر ریفری کے منہ پر بال مارنے اور پھر پانی کا سپرے کرنے پر 50 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرتگال فٹبال کلب نامی کلب کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی رکارڈو فریرا کے لیے پابندی کوئی نئی بات نہیں ہے۔رکارڈو پر اس سے قبل 45 مقابلوں کی پابندی لگ چکی ہے جب انہوں نے مدِ مقابل ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

28 سالہ رکارڈو نے اس پابندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال تھا کہ زیادہ سے زیادہ ایک یا دو سال کی پابندی لگے گی مگر 50 سال؟ فٹبال میری زندگی ہے۔چوتھے درجے کی لیگ کے وکیل رابرٹ بریٹر نے کہا کہ ’ہمیں اپنی لیگ کے لیے ایسا کھلاڑی نہیں چاہیے۔ بد قسمتی سے ہم اس طرح کے رویے والے کھلاڑیوں سے سال میں ایک بار نمٹنا پڑتا ہے۔فریرا اپنی ٹیم کی جانب سے ایک غیر استعمال شدہ متبادل کھلاڑی تھے جب انہوں نے میچ کے خاتمے کے بعد ریفری پر حملہ کیا۔اس پابندی کے مطابق فریرا کو دوبارہ فٹبال کھیلنے کی آزادی 5 جون 2064 میں حاصل ہو گی جب وہ 78 برس کے ہو چکے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :