سونم کپور اب نئی فلم ”رئیس “ میں بھی جلوہ گر ہوں گی
پیر 3 نومبر 2014 11:40
ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) سونم کپور اب راہول ڈھولکیہ کی نئی آنے والی فلم ”رئیس “ میں بھی جلوہ گر ہوں گی جس میں ان کے مقابل اداکار شاہ رخ خان اور فرحان اختر ہیں۔ سونم کپور نے اپنی پہلی بائیو پیک بھی سائن کر لی ہے جس میں وہ بھارت کی مشہور پینٹر امرتا شیرگل کا کردار نبھائیں گی۔
(جاری ہے)
سونم کپور اس سے قبل فلم ”خوبصورت “ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بھی بہترین پرفارمنس دے چکی ہیں اور ان دنوں وہ فلم ”پریم رتن دھن پایو “ میں بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے ساتھ ہیروئن آ رہی ہیں۔
سونم کی آنے والی ایک اور فلم ارباز خان کے ساتھ ”ڈھولی کی ڈولی “ بھی ہے جس میں وہ دیگر اداکاروں پلکٹ سمراٹ‘ راج کمار راوٴ اور ورون شرما کے ساتھ نظر آئیں گی‘ اس فلم کی شوٹنگ سونم کپور نے مکمل کروا دی ہے جب کہ ان دنوں ”پریم رتن دھن پایو “ کی شوٹنگ کروا رہی ہیں۔ سونم کی دونوں فلمیں آئندہ برس 2015ء میں ریلیز کی جائیں گی۔ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ انوجا چوہان کے ناول ”بیٹل فار بٹورا “ سے ماخوذ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہندوانتہاپسند پارٹی نے فواد خان کے بھارتی مداحوں کو غدار قرار دیدیا
-
سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والا جوڑا گرفتار
-
الی ووڈ میں شکل و صورت اور وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عالیہ بھٹ
-
شردھا کپور نے سری دیوی کو اپنی انسپائریشن قرار دیدیا
-
ماہرہ خان کی بالی ووڈ فلم ’’کمال اور مینا‘‘ میں جلوہ گر ہونے کی خبریں زیر گردش
-
اداکاریوسف خان کی 15 ویں برسی منائی گئی
-
برقع پوش خاتون کی سلمان خان کے والد کو دھمکی
-
نوازالدین صدیقی نے دپیکا اورشردھا کے مداحوں کو افسردہ کردیا
-
فلم‘ ’لو اینڈ وار‘‘ کا نیٹ فلکس کیساتھ 130 کروڑ کا معاہدہ
-
’’جوان‘‘ کو پیچھے چھوڑ کر’’استری 2‘‘ سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی
-
مجھے حال ہی میں ایک خاتون نے مسترد کیا ہے،میکال ذوالفقار
-
منشا پاشا کا مثالی شوہرتلاش کرنے والی لڑکیوں کو مفید مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.