حضرت امام حسین کی جدو جہد ہمیں ہر آمر ، ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے ،چور دروازے سے اقتدار کے راستوں کو تالہ لگانے کا درس دیتی ہے،محمد نواز شریف
پیر 3 نومبر 2014 16:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی جدو جہد ہمیں ہر آمر ، ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے ،چور دروازے سے اقتدار کے راستوں کو تالہ لگانے کا درس دیتی ہے،حال ہی میں پاکستانی قوم نے حق وسچ کی راہ پرثابت قدم رہ کر نہ صرف امت مسلمہ بلکہ اقوام عالم میں اپنا مقام بلند کیا ۔یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ قوم محرم الحرام اور بالخصوص یوم عاشور پر امن وامان قائم رکھنے کیلئے قومی فرض اداکرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دے،انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر ہمیں شاعر مشرق کے ان اشعار کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا ہوگا۔
(جاری ہے)
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے …نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر
حرم پاک بھی ، اللہ بھی ، قرآن بھی ایک…کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ، ہم سب ایک اور حضرت امام حسین کے پیروکار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں واقعہ کربلا میں دی جانیوالی قربانی پر فخر ہے، واقعہ کربلا امت مسلمہ کو حق وسچ کا ساتھ دینے کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبہ کیساتھ حق وسچ کی راہ میں قربانی کیلئے ہمیں خود کو اور قوم کے ہر فرد کو تیار کرنا ہے تاکہ بحیثیت قوم ہم اپنی حقیقی منزل کی طرف ثابت قدم رہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ حال ہی میں پاکستانی قوم نے حق وسچ کی راہ پرثابت قدم رہ کر نہ صرف امت مسلمہ بلکہ اقوام عالم میں اپنا مقام بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء صرف حضرت امام حسین کے راستہ پر چل کر ہی ممکن ہے، وزیراعظم نے کہاحضرت امام حسین کی جدو جہد ہمیں ہر آمر ، ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے ،چور دروازے سے اقتدار کے راستوں کو تالہ لگانے کا درس دیتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.