انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار

پیر 3 نومبر 2014 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام ایم ایس سی ڈیویلپمنٹ سٹڈیز پروگرام کے طلباؤ طالبات کے لئی"Interview Techniques"کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر اور مہمان مقرر صہیب حسن نے طلبہ کو نوکری کے حصول کے لئے انٹرویو کی تیاری میں مختلف تکنیکس بارے بتایا۔ انہوں نے جاب انٹرویو کے لئے طلبہ کو ڈریسنگ ، الفاظ کے صحیح چناؤ اور باڈی لینگوئج کے متعلق سود مند ٹِپس دی۔