سانحہ واہگہ بارڈر میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی

بدھ 5 نومبر 2014 11:06

سانحہ واہگہ بارڈر میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص چل بسا، جاں بحق افراد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) سانحہ واہگہ بارڈر میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دوران علاج چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی، 67 زخمی اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کیلئے جانے والا 41 سالہ شاہد حافظ آباد کا رہائشی تھاجو دونومبر کو واہگہ بارڈر کے قریب خود کش دھماکے میں شدید زخمی ہو گیا تھا اور جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا ۔

واہگہ بارڈر پر ہونیوالے دھماکے میں مجموعی طور پر 118 افراد زخمی ہوئے جن میں سے اب بھی 67 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، سروسز ہسپتال میں زخمیوں کی تعداد 22، گھرکی ہسپتال میں 17 زخمی زیر علاج ہیں، جنرل ہسپتال میں 12 اور میوہسپتال میں زخمیوں کی تعداد 11 ہے جبکہ جناح سپتال میں 6 افراد زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :