ملتان‘6 فٹ گہری ، 12 فٹ لمبی اور چوڑی دیگ میں نیاز کیلئے100من حلیم تیار کی گئی

بدھ 5 نومبر 2014 11:06

ملتان‘6 فٹ گہری ، 12 فٹ لمبی اور چوڑی دیگ میں نیاز کیلئے100من حلیم تیار ..

ملتان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء )یوم عاشورکی مناسبت سے ملتان میں نیاز کے لئے تیار کی گئی 100 من حلیم اور اس کی تیاری لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقہ ممتاز آباد کی 6 فٹ گہری ، 12 فٹ لمبی اور چوڑی دیگ میں دسویں محرم کے موقع پر 100 من حلیم کی تیاری کرائی گئی۔ ایک وقت میں اتنی بڑی مقدار میں حلیم تیار کرنے والے 12 افراد کو یہ حلیم بنانے میں 12 گھنٹے لگے ۔حلیم کی دیگ میں سیڑھی لگا کر گھوٹا لگایا گیا۔۔حلیم کی تقسیم سے قبل دعا کرائی گئی اور پھر اسکی تقسیم کی گئی ۔ منتظمین کے مطابق وہ پچھلے 5برس سے یہ حلیم تیار کر رہے ہیں ۔