مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید ایک اور بچی دم توڑ گئی،ہلاک بچوں کی تعداد 37 ہوگئی
بدھ 5 نومبر 2014 13:58
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید ایک اور بچی دم توڑ گئی جس کے بعد 5 ہفتوں میں غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک بچوں کی تعداد 37 ہوگئی،مقامی سیاسی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ہسپتال ذرائع کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں اڑھائی سالہ بچی زبیدہ دوران علاج دم توڑ گئی جو گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھی، گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران ہلاک ہونے والی یہ 37ویں بچی ہے جبکہ سول اسپتال مٹھی میں اب بھی 80 بچے زیر علاج ہیں اور کئی بچوں کو حیدرآباد بھجوایا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، سندھ ہائیکورٹ اور وزیر خوراک سندھ کی جانب سے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کا نوٹس لیا گیا تاہم اس کے باوجود غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.