ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ،لکڑی اور گیس سلنڈرکی قیمتیں بڑھنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 5 نومبر 2014 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، شدید سرد موسم میں جلانے کی لکڑی اور گیس سلنڈرکی قیمتیں بڑھنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں ضلع استور ، غذر ، دیامر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بار ش اور پہاڑوں پر برف باری تین دن سے جاری ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔

سردی بڑھتے ہی لکڑی فروخت کرنیوالوں کی چاندی ہوگئی ہے۔مالاکنڈڈویژن میں سردی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔پنجاب اور بلوچستان کے علاقے بھی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے گرم کپڑوں اور سوئٹر زفروخت کرنیوالوں نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔سندھ کے شہروں میں بھی آہستہ آہستہ سردی بڑھتی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :