حماس نے عوامی فوج تشکیل دینے کا اعلان کر دیا
ہفتہ 8 نومبر 2014 14:32
غزہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) فلسطینی مزاحمتی تنظیم 'حماس' نے غزہ کی پٹی میں عوامی فوج تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ مسجد اقصی جیسے فلیش پوائنٹ سمیت کسی بھی تنازع کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شمالی فلسطین کے تباہ شدہ علاقے جبالیا مہاجر کیمپ میں ہونے والی ایک تقریب سے حماس کی مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2500 شہریوں کی شمولیت سے مسجد اقصٰی اور فلسطین کی آزادی کے لئے بننے والی عوامی فوج کا پہلا دستہ تیار ہو گا۔
حماس کے عہدیدار محمد ابو عسکر نے کہا ہے کہ 20 سال سے زائد عمر کے تمام افراد اس فوج میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی مقابلے میں شامل ہو سکیں۔(جاری ہے)
اس سے پہلے اسی سال کے دوران حماس اور اسرائیل کے درمیان 50 روزہ جنگ چھڑی تھی جس کے نتیجے میں 2140 فلسطینی شہید جبکہ 73 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے اور غزہ کا وسیع علاقہ تباہی و بربادی کا شکار ہو گیا تھا۔
فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان مسجد اقصٰی کے اردگرد متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ یہ تازہ جھڑپیں اسرائیل کی جانب سے یہودیوں کو مسجد اقصٰی میں عبادت کی اجازت دینے کے فلسطینی خدشات کے نتیجے میں ہوئی تھیں۔ابو عسکر کا کہنا تھا کہ "یہ نئی فوج اس وقت تشکیل کی گئی ہے جب مسجد اقصٰی کو اسرائیل کی جانب سے شدید خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.