ایشیا اور بحرالکاہل کی اقوام کے درمیان اہم بین الاقوامی فورم ایشیا پیسیفک اکنامک فورم اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا

امریکہ ایشیا کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے: صدر اوباما

پیر 10 نومبر 2014 18:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء)ایشیا اور بحرالکاہل کی اقوام کے درمیان اہم بین الاقوامی فورم ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کا اجلاس پیرسے چینی دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہو گیا ہے۔صدر براک اوباما نے بیجنگ میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کانفرنس کے کاروباری شخصیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایشیا سے متعلق اپنے عزم پر پوری طرح سے قائم ہے۔

غیرملکی خبررساں ا دار ے کے مطابق چینی صدر شی جِن پنگ پہلی مرتبہ کئی غیر ملکی ریاستوں کے سربراہان کی میزبانی کر رہے ہیں۔ آج علی الصبح امریکی صدر اوباما بھی بیجنگ پہنچے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے اس موقع پر چین کے ساتھ ایک نئی ویزا پالیسی کا اعلان بھی کیا جس کے تحت دونوں ملکوں کے شہریوں کے لیے جاری کیے جانے والے قلیل مدتی سیاحتی و کاروباری ویزوں میں ایک سے دس سال تک کی توسیع کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

ویزوں میں توسیع کے لیے امریکی قوانین میں موجود یہ سب سے زیادہ مدت کی نرمی ہے۔علاوہ ازیں طلبا اور تبادلہ پروگراموں کے ویزوں کو ایک سیپانچ سال تک بڑھایا جاسکے گا۔یہ نیا معاہدہ 12 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔امریکی صدر نے اس موقع پر واشنگٹن کے 12 ملکی ٹرانس پیسیفک شراکت داری منصوبے کے حق میں بات کی۔یہ منصوبہ متنازع ہے کیونکہ اس میں چین شامل نہیں اور اس کی بیجنگ کے ایشیا کو آزاد تجارتی زون بنانے کے منصوبے سے مسابقت ہے۔

صدر اوباما نے کاروباری شخصیات کو بتایا کہ امریکہ نے دراصل چین کو کامیاب ہوتا دیکھنے کے لیے خاصی محنت کی ہے۔صدر اوباما کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن، جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ بھی اس فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔ اپیک اجلاس پیر سے شروع ہو کر منگل تک جاری رہے گا۔ انڈونیشیا کے نو منتخب صدر جوکو وِدودو بھی بیجنگ میں پہلی مرتبہ کئی لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اِس فورم کے دوران اہم ترین موضوع تجارت ہے اور امکاناً امریکا اور چین اپنے اپنے تجویز کردہ تجارتی معاہدے کے اہم نکات کی مزید وضاحتیں کریں گے۔ آج چین اور جنوبی کوریا کی جانب سے مشترکہ طور پر بتایا گیا کہ وہ فری ٹریڈ زون کی ڈیل کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔ اپیک تنظیم کے رکن ملکوں کی تعداد اکیس ہے اور اِس کا بنیادی مقصد رکن ملکوں کی پائیدار معاشی ترقی میں تسلسل کے علاوہ اقتصادی ادغام کو فروغ دینا ہے۔