ٹونی بلیئر نے سعودی شاہی خاندان کی آئل کمپنی کا خفیہ ٹھیکہ حاصل کرلیا

پیر 10 نومبر 2014 21:32

ٹونی بلیئر نے سعودی شاہی خاندان کی آئل کمپنی کا خفیہ ٹھیکہ حاصل کرلیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) سابق برطانوی وزیراعظم ٹوبی بلیئر کی جانب سے سعودی شاہی خاندان کی آئل کمپنی کا خفیہ ٹھیکہ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

21 صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ ٹونی بلیئر اور پیٹرو سعودی نامی آئل کمپنی کے درمیان معاہدہ نومبر 2010ء کو طے پایا جس کے تحت انہیں 41 ہزار پاؤنڈ ماہانہ اور کسی بھی کمپنی سے کامیاب ڈیل کرانے پر 2 فیصد کمیشن دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

اخبار کے مطابق افشا ہونے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹھیکہ نومبر 2010ء کو ٹونی بلیئر ایسوسی ایٹس اور پیٹرو سعودی کے درمیان طے پایا۔ اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم نے اس ٹھیکے کیلئے چین کیساتھ اپنے رابطوں کے علاوہ سینئر سیاسی حکام سے اپنے تعلقات کا بھی حوالہ دیا۔