ایبولا کے شکار امریکی ڈاکٹر مکمل صحت یاب ہو گئے

منگل 11 نومبر 2014 12:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء)امریکی طبی حکام نے بتایا ہے کہ ایبولا وائرس میں مبتلاء ہو جانے والے نیو یارک کے ڈاکٹر کریگ سپنسر مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں اور انہیں اب ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے مطابق وہ گنی میں ایبولا میں مبتلا لوگوں کے علاج کے دوران اس وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ 33 سالہ ڈاکٹر سپنسر 23 اکتوبر کو ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ایچ ایچ سی بیلوَو ہسپتال سینٹر میں داخل کرائے گئے تھے۔ وہ نیو یارک کے پہلے شہری تھے جن میں اس جان لیواء مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔ امریکا میں ایبولا کے 9 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے، جن میں سے صرف ایک ہی شخص ہلاک ہوا ہے۔