نامور سپورٹس گڈز کمپنی احسان سپورٹس کو 1کروڑ25لاکھ روپے کا ٹیکہ ، برطانوی نژاد پاکستانی کھیلوں کے سامان کے عوض جعلی چیک دے گیا
منگل 11 نومبر 2014 18:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء ) ملک کی نامور سپورٹس گڈز کمپنی احسان سپورٹس کو برطانوی نژاد پاکستانی شہری نے کھیلوں کے سامان کے عوض 1کروڑ25لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا ، سامان لینے کے بعد رقم واپس نہ کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر احسان سپورٹس نے وزیر داخلہ ،چیئرمین نیب و سمیت پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے مدد مانگتے ہوئے برطانوی نژاد پاکستانی شہری کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی نامور سپورٹس گڈز کمپنی احسان سپورٹس کے ڈائریکٹرماجد خان نے منگل کو نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احسان سپورٹس کا شمار دنیا کی بہترین سپورٹس گڈز میں کیا جاتا ہے جو مختلف ممالک میں کھیلوں کا اعلی کوالٹی کا سامان بھجوا کر پاکستان کا نام روشن کرتا ہے اور اسی ضمن میں احسان سپورٹس نے برطانوی نژاد پاکستانی شہری شیخ صبغت اللہ کو 1کروڑ25لاکھ روپے سپورٹس گڈز کا سامان بیرون ملک بھیجا تھا جس کے عوض انہوں نے 60لاکھ روپے اور65لاکھ روپے کے دو چیک احسان سپورٹس کو دیئے تھے لیکن دبئی اسلامک بینک نے یہ چیک باونس کر دیا جس پر ہم نے شیخ صبغت اللہ برطانوی پاسپورٹ نمبر 103877683سے رابطہ کیا تو انہوں نے واجبات ادا نہ کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.