تحریک انصاف حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرت کے لیے تیار ہے ،شفقت محمود ،مسلم لیگ ن کے وزراء کے رویوں کی وجہ سے مشکلات پید ا ہورہی ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 12 نومبر 2014 22:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہاہے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرت کے لیے تیار ہے لیکن مسلم لیگ ن کے وزراء کے رویوں کی وجہ سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مشکلات پید ا ہورہی ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی جوڈیشل کو پی ٹی آئی تسلیم کرے گی ۔
سپریم کورٹ دھاندلی کی تحقیقات میں سیکیورٹی اداروں سے معاونت لے سکتی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی کو معاملات حل کروانے کے لیے خود درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے پہلے بھی سنجیدگی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات شروع کیے اور اب بھی کرنا چاہتی ہے لیکن حکومتی رویوں کی وجہ بات آگے نہیں بڑھ سکی۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی نے چار حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے مطالبہ کیاتھالیکن ڈیڑھ سال کے گزرنے کے بعد بھی انصاف نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی آذادی دھرنا ختم نہیں کرے گی ۔ حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 30 نومبرکو کریں گے۔ سپریم کورٹ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے اور دھاندلی کو بے نقاب کرکے ذمہ داروں کا بھی تعین ہونا چاہیے ۔ دھاندلی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.