پاکستان تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی کے دھانے پر ہے‘ راشدہ یعقوب شیخ

ہفتہ 15 نومبر 2014 13:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی کے دھانے پر ہے اگرچہ ہمیں مسلسل توانائی شدید قلت کا سامنا ہے، یہ ایک ایسا چیلنج ہے جو عارضی اقدامات سے حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ یہ پالیسی اور اسلوب حکمرانی کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا متقاضی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بینکاری اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں سرکاری نجی شعبہ کی شراکت داری کے فروغ کے اپنے کامیاب تجربے سے توانائی کے شعبے کے لئے اسی حکمت عملی کی پیروی کرنے کا حوصلہ ملا۔ ہمیں مسابقانہ توانائی مارکیٹ کو فروغ دینا ہے جو ایک جانب سرمایہ کاری پر جائز منافع فراہم کرے اور دوسری جانب ایک مضبوط ریگولیٹری نظام کے ذریعے صارفین کے حقوق کا مناسب طور پر تحفظ کرتی ہو۔

(جاری ہے)

اس کے لئے محدود مدت میں ہمارے منصوبہ بندی و ریگولیٹری اداروں کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ درکار ہو گا اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اپنی ٹیم کو بجلی اور گیس کے شعبوں میں پیداوار، تلاش اور تقسیم و ترسیل کے شعبہ میں دنیا بھر سے سرمایہ کاری راغب کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے، ہم ان کمپنیوں میں اکثریتی حصص برقرار رکھتے ہوئے خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے مینجمنٹ کنٹرول منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں، یہ تمام تر تبدیلی ہمارے بھرپور عزم اور حمایت کا تقاضا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :