ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے رشوت کے الزامات ، آسٹریلیا کا اظہار برہمی
ہفتہ 15 نومبر 2014 15:01
سڈنی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء ) آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میزبانی کیلیے رشوت دینے کے الزامات پر برہمی ظاہر کی ہے، فیفا تحقیقاتی رپورٹ میں آسٹریلیا پر2022 ورلڈ کپ کیلیے ووٹس خریدنے کی کوشش اور پھر اسے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق فٹبال فیڈریشن آسٹریلیاکے چیئرمین فرینک لووے نے فیفا کی اس رپورٹ پر سخت ردعمل ظاہر کیا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے2022 ورلڈ کپ بڈنگ کے دوران ووٹس کیلیے مبینہ طور پر رشوت کی پیشکش کی تھی، فیڈریشن کا اسرار ہے کہ اس نے بڈنگ کی مہم میں شفاف طریقے سے حصہ لیا۔
آسٹریلوی فٹبال باڈی نے فیفا کی ایتھکس کمیٹی کی جانب سے ناکام بڈ کیلیے غیر موزوں اقدامات کے تاثر کو غلط قرار دیا، آفیشل نے کہا کہ اسے اس عمل سے مایوسی ہوئی تھی۔(جاری ہے)
ایف ایف اے چیئرمین فرینک لووے نے کہاکہ ہماری آرگنائزیشن نے قوانین کے مطابق مسابقتی بڈ میں حصہ لیا، وفاقی حکومت اور دیگر خودمختار اداروں نے اس کی نگرانی کی۔ انھوں نے کہاکہ میں نے اپنی بڈ سے متعلق تمام اداروں کو بتا دیا تھا کہ ہم ایک شفاف مہم چلائیں گے جس کا ہر موقع پر اظہار کیا گیا۔
دوسری طرف فیفا کی رپورٹ میں ہے کہ افریقہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے مختص 40 ملین ڈالر کی رقم آسٹریلیا نے بڈ اور فیفا ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان سے تعلقات بہتر بنانے کیلیے استعمال کیا۔فیفا نے کنفیڈریشن آف نارتھ، سینٹرل امریکن اور کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹبال کو بھی بعض ادائیگیوں کا الزام لگایا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.