کیلے کی بھرپور پیداوار ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا امکان

اتوار 16 نومبر 2014 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 16نومبر 2014ء) ملک میں کیلے کی بھرپور پیداوار ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، لاہور سمیت پنجاب میں کیلے کی قیمت چالیس سے ستر روپے فی درجن تک ہوگئی ہے۔ان دنوں لاہور کی میوہ منڈی پر تو جیسے کیلے کا راج ہے، کہیں ٹرکوں سے کچا کیلا اتار کر اسٹور میں منتقل کیا جارہا ہے تو کہیں پکا کیلا اسٹوروں سے منڈی میں آرہا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کی منڈی میں ان دنوں روزانہ چھ سو ٹن کیلا پہنچ رہا ہے، آنے والے دنوں میں ٹرکوں کی تعداد بڑھنے سے کیلے کی قیمت میں مزید کمی آنے کی امید ہے۔وائرس اور موسمیاتی حالات کی وجہ سے گزشتہ برسوں میں کیلے کی فصل متاثر ہوتی رہی ہے، دو سال پہلے تو لاہور میں مقامی کیلے کی فی درجن قیمت دو سو روپے سے بھی بڑھ گئی تھی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر سردیوں میں کیلے کی فصل پر کورے کا حملہ نہ ہوا تو قیمت کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔