گواد،محکمہ تعلیم ویونیسف کے زیراہتمام ہائید سیکنڈری اسکول پسنی میں" تعلیم سب کے لئے "کے عنوان سے سیمینار

منگل 18 نومبر 2014 23:17

گوادر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) محکمہ تعلیم ویونیسف کے زیراہتمام ہائید سیکنڈری اسکول پسنی میں" تعلیم سب کے لئے "کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ضلعی آفیسر تعلیم محمد جان رضا، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اخلاق احمد اور پرنسپل ہائرسیکنڈری اسکول پسنی زاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے "تعلیم سب کے لئے" کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ان قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

کسی بھی قوم کو اپنی پہچان برقرار رکھنے کے لئے تعلیم حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں اساتذہ کرام، والدین، علمائے کرام وزندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ داخلہ مہم وتعلیمی شعور وآگاہی سے متعلق ہرممکن تعاون کریں اور لوگوں میں تعلیمی شعور وآگہی اور اسکولوں میں بچوں کو داخلہ مہم کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ہم ایک صحت مند تعلیمی معاشرہ تشکیل دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :