یونس خان کسی اور سیارے کی مخلوق لگتے ہیں، یونس خان سے زیادہ ایماندار اور صاف گو آدمی ملنا مشکل ہے، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کیویز کے خلاف سیریز میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دے گیپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا انٹرویو
بدھ 19 نومبر 2014 11:27
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے یونس خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی اور ہی سیارے کی مخلوق لگتے ہیں کیونکہ زندگی کا بیشتر حصہ یونس خان کے ساتھ گزارنے پر اندازہ ہوا کہ ان سے زیادہ ایماندار اور صاف گو آدمی ملنا مشکل ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ زبان سے خود کو محب وطن کہتے ہیں لیکن یونس خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ ان سے زیادہ محنتی اور لگن سے کھیلنے والا کرکٹر کوئی اور نہیں ہے۔
راشد لطیف نے کہا کہ ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کیویز کے خلاف سیریز میں بھی اہم کردار ادا کریں گے تاہم یہ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مشکل حریف ثابت ہو گی جو جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کی طرح پاکستان کو ٹف ٹائم دے گی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ بھی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ضرورت ہیں کیونکہ ان کے سبب مصباح الحق کو ایک اضافی باؤلر کا آپشن بھی مل جاتا ہے۔
راشد لطیف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وننگ کامبی نیشن برقرار رکھنا چاہئے تھا اور اگر تبدیلی کرنا ہی تھی تو پھر محمد طلحٰہ کو ٹیم میں شامل کیا جاتا جو زیادہ تیز اور باؤنس کے ساتھ بالنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ توفیق عمر اہل بیٹسمین لیکن ان کے دور میں بھی کھیل چکے ہیں اورچونکہ ٹیم میں پہلے ہی شاہد آفریدی، یونس خان اور مصباح الحق جیسے سینئرز ہیں لہٰذا مستقبل کے حوالے سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.