فیض احمد فیض کی30ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 19 نومبر 2014 19:20

اسلام آباد/ عارف والا ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) نامور انقلابی اردو ادب کے عظیم شاعر۔ ادیب ۔دانشور ۔ فیض احمد فیض کی 30ویں برسی کل 20نومبر بروز جمعرات کونہایت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔اس موقع پر صوبائی دارالحکومتوں اور عارفوالا سمیت ڈویژنل ۔ ضلعی ہیڈکوارٹر اور تحصیل سطح پر تعزیتی ریفرنسز ۔سیمینارز ۔کانفرنسز ۔

ورکشاپس ۔مذاکروں ۔مباحثوں ۔

(جاری ہے)

شاعروں اوردیگر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ ادبی حلقے اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کریں گے ۔فیض احمد فیض براعظم ایشیاء کے وہ واحد شاعر ہیں جنہیں روس کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ان کی وفات سے قبل انہیں نوبل پرائز کیلئے منتخب کیا گیا تھا فیض احمد فیض لا تعداد مداحوں کو چھوڑ کر20نومبر1984 کو73 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔وہ 13فروری 1911کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ اس روز الیکٹرؤنک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچرشائع کریں گے ۔