جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ء کی تاریخ کا اعلان

بدھ 19 نومبر 2014 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ء باالترتیب 26 اور 27 نومبر سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

تمام امتحانات نیوکلاس رومز نزد ڈیپارٹمنٹ آف فزیالوجی فیکلٹی آف سائنس میں دوپہردو تا شام پانچ بجے جبکہ جمعہ کو دوپہر ڈھائی تا شام ساڑھے پانچ بجے منعقد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :