ہونڈیورس کی 19سالہ ملک حسن کو بہن سمیت اغواء کے بعد قتل کردیاگیا،ماریہ نے لندن میں منعقد ہونے والے آئندہ مس ورلڈ کے مقابلہ حسن میں شرکت کرنا تھی، بوائے فرینڈ سمیت چار گرفتار

بدھ 19 نومبر 2014 22:46

ہونڈیورس کی 19سالہ ملک حسن کو بہن سمیت اغواء کے بعد قتل کردیاگیا،ماریہ ..

ٹیگوسیگلپا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) ہونڈیورس میں ملک کی 19 سالہ ملکہ حسن ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ کو اغواء کے بعد قتل کردیاگیا،دونوں خواتین گذشتہ جمعرات سے لاپتہ تھیں اور دونوں کو آخری بار سارنتا باربرا کے علاقے میں منعقدہ ایک تقریب سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ماریہ نے لندن میں منعقد ہونے والے آئندہ مس ورلڈ کے مقابلہ حسن میں شرکت کرنا تھی۔

(جاری ہے)

ان کے لاپتہ ہونے پر ماریہ کے بوائے فرینڈ سمیت چار افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ ایک مشتبہ شخص کوبھی کار اور اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جرائم کی تحقیقات کرنے والے قومی بیوریو کے سربراہ لیناردو اوساریو نے ایک بیان میں بتایاکہ دو خواتین کی لاشیں کیبو ٹیلز کے علاقے سے برآمد ہوئیں انھوں نے کہا کہ ہمیں سو فیصد یقین ہے کہ یہ ان دونوں کی ہی ہیں،اوساریو کا کہناتھا کہ ایک مشتبہ شخص کو ایک کار اور اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا ہے،پولیس کے سربراہ نے بتایاکہ ایک عینی شاہد نے ہمیں اس سلسلے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں،انہوں نے کہاکہ دونوں خواتین کو آخری بار 13 نومبر کو سالگرہ کی ایک تقریب میں بغیر نمبر پلیٹ کے ایک گاڑی سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا،واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہونڈیورس میں ایک لاکھ میں سے 90.4 لوگ قتل کر دیے جاتے ہیں اور یہ شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :