وکلاء تنظیموں،مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی کے ارکان،سماجی کارکنان اور شہریوں کا عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مظاہرہ
جمعرات 20 نومبر 2014 18:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) لاہور کے جی پی او چوک میں وکلاء تنظیموں،مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی کے ارکان،سماجی کارکنان اور شہریوں کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے زبردست مظاہرہ۔امریکی مظالم کے خلاف اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے شرکا ء کی زبردست نعرے بازی۔وزیر اعظم نواز شریف سے عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لئے اپنا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ۔
مظاہرہ کا اہتمام وکلا ء تنظیموں حرمت رسول لائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم نے گستاخانہ فلموں اور خاکوں کے خلاف اپنے ہفتہ وار احتجاج کے موقع پر کیا تھا ۔مظاہرہ سے وکلا ء رہنماؤں جمیل احمد فیضی،چوہدری عبدالرؤف،راؤ طاہر شکیل کے علاوہ تحریک حرمت رسول کے رہنما علی عمران شاہین،سول سوسائٹی کے رہنما ممتاز اعوان،جے یو پی کے رہنماپیر اختر رسول قادری،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مولانا ممتاز اعوان،انجمن شہریان لاہورکے صدر شفیق قادری،چوہدری رحمت علی سوسائٹی کے صدر دارا قریشی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عمر حیات و دیگر نے خطاب کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.