ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس مو با ئل پر حملہ کر نیوالا کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر فضل الرحما ن مقابلے میں ہلاک،
فضل الرحمن عرف فضل مجاہدڈی پی اوآفس پرخودکش حملے کاماسٹرمائنڈتھا
جمعرات 20 نومبر 2014 22:00
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) سی آربی سی چو ک پر پولیس مو با ئل پر حملہ کر نے والا کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر فضل الرحما ن عرف فضل مجا ہد پولیس مقابلہ میں ہلاک ، تفصیلا ت کے مطا بق ڈی پی اوآفس پرخودکش حملے کے ماسٹرمائنڈاورکالعدم تنظیم کااہم کمانڈرفضل الرحمن عرف فضل مجاہدولدمشتاق احمدقوم سیال محلہ فتح اللہ بادشاہ گلی صالح محمدڈیرہ سٹی تھانہ صدرکی حدودمیں سی آربی سی چوک پرگزشتہ رات پولیس مقابلے کے دوران ماراگیا۔
فضل الرحمن عرف فضل مجاہدڈی پی اوآفس پرخودکش حملے کاماسٹرمائنڈتھااوراسکوعدالت کی طرف سے اس مقدمے میں243سال قیدکی سزاہوچکی ہے۔کالعدم تنظیم کاکمانڈر30جولائی2013ء کوتھانہ کینٹ کی حدودمیں سنٹرل جیل ڈیرہ پردہشتگردوں کے حملے اورقیدیوں کے فرارکے واقعہ میں جیل سے فرارہوگیاتھا۔(جاری ہے)
جیل سے فرارہونے کابھی فضل مجاہدپرمقدمہ درج ہے۔اسی طرح کالعدم تنظیم کاکمانڈرپولیس کودہشتگردی ‘فرقہ واریت اورقتل کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
گزشتہ رات سی آربی سی چوک پرصدرپولیس کے ساتھ مقابلے میں ایڈیشنل ایس ایچ اوعبدالمجیدزخمی ہوگیاتھاجبکہ ہلاک کمانڈرکی جیب سے جعلی شناختی کارڈبرآمدہواتھاجس پراسکانام ریاض حسین شاہ سکنہ سیدعلیاں درج تھا۔ہسپتال میں کمانڈرکی شناخت ہوگئی ہے اوراسکی نعش کولواحقین کے سپردکردیاگیاہے۔صدرپولیس نے زخمی ایڈیشنل ایس ایچ اوعبدالمجیدکی رپورٹ پرچارملزمان کیخلاف 324-353-7ATA/15AA-427/34PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.