ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘ مرنے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 تک جا پہنچی
جمعہ 21 نومبر 2014 15:53
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘ مرنے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 تک جا پہنچی محکمہ ہیلتھ کی 3 رکنی ٹیم نے جمعہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نرسنگ کے تمام سینئر ‘ جونیئر ڈاکٹرز کیساتھ ساتھ نرسوں اور دیگر عملہ کے بیانات بھی قلمبند کئے ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں مسلسل 3 روز میں پری میچور مرنے والے بچوں کی تعداد 15 تک جا پہنچی ہے ہسپتال انتظامیہ نے نرسری میں ہر خاص و عام کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ بچوں کی نرسری میں جانے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ آکسیجن کی فراہمی کو ہر ایک گھنٹے کے بعد دیکھ کر اپنی رپورٹ رجسٹر پر تحریر کرنے کا بھی کہا گیا ہے ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضری اور بچوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو بھی تحریر کیا جارہا ہے مسلسل 3 روز سے اب تک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مرنے والے بچوں کی تعداد 15 تک جا پہنچی ہے لاہور سے ہیلتھ سیکرٹری کی ہدایت پر 3 رکنی ٹیم نے جمعہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مختلف شعبوں بالخصوص نرسری شعبہ کا بغور جائزہ لیا جس کی رپورٹ آج 22 نومبر کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو دی جائیگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.