ملک سے تونائی کی قلت کا خاتمہ اور ذرائع نقل و حمل کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ان مقاصد کے حصول کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیئے گئے، توانائی کی قلت کے خاتمے اور ذرائع نقل و حمل میں بہتر ی لائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی کی وفدسے گفتگو
جمعہ 21 نومبر 2014 16:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک سے تونائی کی قلت کا خاتمہ اور ذرائع نقل و حمل کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان مقاصد کے حصول کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت کے خاتمے اور ذرائع نقل و حمل میں بہتر ی لائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں حویلیاں سے آئے ہوئے عمائدین علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ڈپٹی اسپیکر نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 29نومبر کو ہزارہ ڈویثرن کادورہ کر یں گے اور حویلیاں یونیورسٹی کیمپس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ہزارہ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کے لیے 33ارب روپے کے خطیر فنڈ مختص کیئے گئے ہیں یہ موٹر وے دو مرحلوں میں تعمیر کی جائے گی پہلے مر حلے میں حسن ابدال سے حویلیاں اور دوسرے مرحلے میں حویلیاں سے مانسہرہ شنکیاری تک تعمیر کی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.