گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ورنہ ملک بھر میں احتجاج کرینگے،
پٹرول کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی کا ڈرامہ رچا کر گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ عوام سے ظلم ہے، اضافہ سے عوام پر 70ارب کا بوجھ پڑے گا ،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک
جمعہ 21 نومبر 2014 18:42
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ کے فیصلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ 24گھنٹے کے اندر اندر یہ اضافہ واپس لے لیا جائے ورنہ ملک بھر میں احتجاج ہو گا ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین گیس پر 70ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کی کم از کم گھریلو صارفین سکت نہیں رکھتے، اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں تمام ونگز کے صدور نے شرکت کی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو ظلم قرار دیا، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اسلام آباد میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے صارفین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی بھی مذمت کی،وفاقی حکومت بجلی، گیس کی چوری روکنے کی بجائے بڑی مچھلیوں کی سرپرستی کررہی ہے اور بڑھتے ہوئے لائن لاسز کا بوجھ عام صارفین کی طرف منتقل کیا جارہا ہے، گیس کونسی امپورٹ ہورہی ہے جس کی وجہ سے اسکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا اس اضافہ سے تمام اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ جائینگی بالخصوص روٹی کی قیمت بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ غریبوں کا نام لینی والی پیپلز پارٹی بھی حکومت کے اس عوام دشمن فیصلے پر خاموش ہے پاکستان عوامی تحریک اس پر خاموش نہیں رہے گی ،24گھنٹے کے اندراندر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو شدید احتجاج ہو گا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.