ساف ویمن فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد اچھا رہا ‘ دوسری فیڈریشنز بھی سیاست چمکانے کے بجائے غیر ملکی ٹیموں کو ملک میں لانے میں کر دار ادا کریں ‘ فیصل صالح حیات
ہفتہ 22 نومبر 2014 11:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے ساف ویمن فٹبال چیمپن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری فیڈریشنز بھی سیاست چمکانے کے بجائے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے میں کر دار ادا کریں ‘ مستقبل میں فٹبال کے فروغ کیلئے غیر ملکی ٹیموں لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ‘ پاکستان پرامن ملک ہے ‘ چیمپن شپ میں شرکت کر نے والے کھلاڑی آزادانہ طورپر گھومتے پھر تے رہے ہیں ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے ساف ویمن چمپئن شپ میں شرکت کر نے والے تمام ممالک کی فیڈریشن کے سربراہان نے خوش آئند قرار دیا ہے اور ہم غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ کروائے جائیں گے انہوں نے فٹبال کے شائقین سے اپیل کی کہ وہ دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کے فروغ میں اپنا کر دار ادا کریں اور ملک بھر میں ہونے والے فٹبال کے حوالے سے ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ پاکستان بھی اس کھیل میں عالمی سطح پر اپنا روشن کر سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جس طرح فٹبال فیڈریشن غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں لانے میں کامیاب رہی ہے اسی طرح دوسری فیڈریشن کو بھی چاہیے کہ وہ سیاست چمکانے کے بجائے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ساف میں شرکت کر نے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا ہے انہوں نے کہاکہ تمام کھیلوں کی غیر ملکی ٹیموں کوچاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کا دورہ کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.