پاک فضائیہ کا چین کے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف سی 31 کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار
ہفتہ 22 نومبر 2014 13:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) پاک فضائیہ(پی اے ایف) نے چین کے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف سی 31 کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی امور رانا تنویر حسین نے بتایا کہ معاملے پر چینی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان چین سے گن شپ ہیلی کاپٹر زی 10 کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے۔
پاکستان اور چین اس سے پہلے مل کر جے ایف 17 تھنڈر بھی تیار کرچکے ہیں اور اب پاکستان ان طیاروں کو فروخت کرنے کی کوشش بھی کررہا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں اب تک لگ بھگ سات ممالک کی جانب سے جے ایف 17 کے آرڈرز مل چکے ہیں۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ پاک فضائیہ کو ڈھائی سو لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے مگر اب ہم نے اپنے چند جے ایف 17 بلاک ٹو بین الاقوامی خریداروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.