سابق صدر زرداری کا سابق ممبر صوبائی اسمبلی خورشید خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار
ہفتہ 22 نومبر 2014 15:30
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی خورشید خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جن کا حال ہی میں ملتان میں انتقال ہوگیا تھا۔ مرحوم خورشید خان 1988 سے 1990 کے دوران پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی رہے اور سترہ سال ملتان کے پارٹی کے صدر کے فرائض انجام دیتے رہے۔
وفات کے وقت وہ جنوبی پنجاب کے پارٹی کے مزدور ونگ کے صدر تھے۔(جاری ہے)
اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ مرحوم خورشید خان پارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے، وہ ایک پرخلوص جمہوریت پسند اور انتہائی محنتی سیاسی ورکر تھے جن کی جمہوریت کے لئے خدمات پارٹی کو طویل عرصے تک یاد رہیں گی۔ مرحوم خورشید خان کو پارٹی میں انتہائی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا اور وہ پارٹی کے ہر سطح کے کارکنوں میں انتہائی مقبول تھے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.