سینئر کانگریس رہنما اور سابق وزیر مرلی دیورا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،صدر ،وزیراعظم ،سونیا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کا اظہار افسوس
پیر 24 نومبر 2014 14:14
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مرلی دیورا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،وزیراعظم نریندر مودی ،صدر پرناب مکھر جی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں نے انکے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما مرلی دیورا صبح کے وقت انتقال کرگئے وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔
انھوں نے سوگوران میں بیوی ،دو بیٹے چھوڑے ۔2 روز قبل انھیں بریچ کینڈی ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔دیورا کو اپنے آخری سیاسی دور میں گاندھی خاندان کے قریبی کے طور پر جانا جاتا تھا۔وہ پٹرولیم کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔انھوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1975 کے انتخابات سے کیا۔(جاری ہے)
سابق بھارتی وزیر کی آخری رسومات میں کانگریس کے تمام سینئر رہنما شرکت کریں گے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی ،صدر پرناب مکھر جی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں نے انکے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں مرلی دیورا کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرلی دیورا بہت زیادہ ملنسار شخص تھے نکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.