نادار اور لاوارث بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مخیر حضرات و نجی ادارے حکومت کا ہاتھ بٹائیں،اسدقیصر
سوسائٹی میں بچوں کا استحصال بدترین انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے معاشرے پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں،سپیکر پختونخوا اسمبلی
پیر 24 نومبر 2014 19:50
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نادار اور لاوارث بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مخیر حضرات و نجی ادارے حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔سوسائٹی میں بچوں کا استحصال بدترین انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے اور سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر کے افراد کے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوجاتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے زیر اہتمام پشاور میں ”یونیورسل چائلڈ ڈے “کے حوالے سے منعقدہ ایک سمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا سمینا ر سے معاون خصوصی برائے سوشل ویلفیئر مہرتاج روغانی ، یونیسف کے نمائندے سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
سپیکر نے کہا کہ گھروں ، ورکشاپوں وغیرہ میں کام کرنے والے بچے بھی آخر کسی کے لخت جگر ہیں ہمیں مِن حیث القوم بلاامتیاز تمام بچوں کے حقوق کا احساس کرنا ہوگا اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے آگے بڑھ کر کام کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بچوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے لیکن کم وسائل آڑے آرہے ہیں ایسے وقت میں سوسائٹی کے مخیر حضرات اور نجی اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ کی بنیاد قائم رہے اگر صاحب حیثیت افرادنے بروقت احساس کا دامن نہ تھا ما تو پھر ایسے انقلاب کے راستے ہموار ہونگے جس سے سوسائٹی کے ہر طبقہ کے افراد متاثر ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور اس مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا سپیکر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو تبدیلی کا مینڈیٹ ملا ہے حکومت بتدریج ہر شعبہ زندگی میں تبدیلی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت اثرات سے جلد ہی عوام مستفید ہونگے انہوں نے اضلاع کی سطح پر بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے اداروں کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے دیہی علاقوں کے بچوں کے امور کی موثر نگرانی ممکن ہو سکے گی انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی اس حوالے سے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تحفظ کے لئے خصوصی دلچسپی سے کئے گئے اقدامات جہاد کے زمرے میں آتے ہیں انہوں نے مذکورہ اداروں کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.