قوم ن اورپی پی پی کا گلہ گھونٹ کر ہمارا ساتھ دے، دو جماعتی نظام کا خاتمہ ہوگا،یذیدی ٹولے کا صفایا کرکے ان کے سرقلم کریں گے، گو نواز گو کا نعرہ اس قدر مقبول ہو چکا ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ سب سے پہلے یہی نعرہ لگائے گا،
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہاوڑ کلاں میں ظہرانے سے خطاب
پیر 24 نومبر 2014 20:33
دریاخان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ قوم ن اورپی پی پی کا گلہ گھونٹ کر ہمارا ساتھ دے، اب اس دو جماعتی نظام کا خاتمہ ہوگا،یذیدی ٹولے کا صفایا کرکے ان کے سرقلم کریں گے، گو نواز گو کا نعرہ اس قدر مقبول ہو چکا ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ بھی سب سے پہلے یہی نعرہ لگائے گا۔
وہ پیر کو کہاوڑ کلاں میں ظہرانے سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فرقوں کی لڑائی نہیں ہے ،پا کستان بنانے میں شیعہ سنی اکٹھے تھے۔ اب بچانے میں بھی اکٹھے ہیں۔آج منگل کو ایم ایم روڑ دلیوالہ پر دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشنوں سے انقلاب نہیں آئے گا ۔اگر حصہ نہ لیتے تو اب تک کی محنت ضائع ہوجاتی۔ بیدار لوگ منتشر ہوجاتے۔(جاری ہے)
گو نواز گو کا نعرہ اس قدر مقبول ہو چکا ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ بھی سب سے پہلے یہی نعرہ لگائے گا۔
موجودہ نظام کے کے خلاف یہ لڑائی حق و با طل کی ہے ۔محکوم اور مظلوم کی ہے۔ ملک کی دونوں سیاسی قوتیں آئندہ الیکشن میں نہیں ہوں گی۔ خاندانی بادشاہت کا خاتمہ ہوگا۔عوام کے منتخب لوگ گندے اور گٹر والے نظام میں شامل نہیں ہوں گے۔ دھرنہ اور میرے ستر دن تک لوہے کی غار میں رہنے سے قوم میں شعور آیا ہے۔ اب مک مکا کی سیاست کا دور نہیں ہے ۔بعد ازاں علامہ طاہر القادری شہید ہونے والے دو کارکنان کے گھر تعزت کے لئے بھی گئے جہاں پر ان کے ورثاء سے تعزت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.