موسم سرما میں اضافی پن بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی : واپڈا،
پن بجلی کی پیداوار میں یہ اضافہ ہائیڈل پاور سٹیشنوں کی مئوثر دیکھ بھال اور منگلا ڈیم میں پانی کی اضافی دستیابی کی وجہ سے ہے
پیر 24 نومبر 2014 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) واپڈا پن بجلی گھروں نے نومبر2014 ء میں اب تک قومی نظام کو اضافی پن بجلی مہیا کی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیاد ہ ہے ۔مزید برآں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں بھی پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے ۔ پن بجلی کی یہ اضافی پیداوار ہائیڈل پاور سٹیشنوں کے موثر اپریشن ، دیکھ بھال اور منگلا جھیل میں پانی کی اضافی دستیابی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے ۔
پن بجلی کی پیداوار میں یہ اضافہ اُس وقت ہوا ہے جب ملک کو معاشی ترقی کے لئے توانائی کی اشد ضرورت ہے ۔بجلی کی اس اضافی دستیابی کی وجہ سے نہ صرف موسم سرما میں لوڈ شیڈنگ کم ہوگی بلکہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی آئے گی اور صارفین کو ریلیف ملے گا ۔اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کی نسبت نومبر کے رواں مہینے میں اب تک اوسطاً 500 میگاواٹ سے لیکر 650 میگاواٹ تک پن بجلی قومی نظام میں شامل ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.