خواتین کو معاشرے میں عزت و احترام کے علاوہ جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش ی جارہی ہے،کم سنی و زبردستی کی شادی کی روک تھام کے لئے جلد ہی خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا،
سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر کا کانفرنس سے خطاب
منگل 25 نومبر 2014 19:09
پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں عزت و احترام کے علاوہ جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش ی جارہی ہے ۔کم سنی و زبردستی کی شادی کی روک تھام کے لئے جلد ہی خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارایک مقامی ہوٹل میں ”گھریلو تشدد و کم سنی کی زبردستی شادیوں“ کے موضوع پر منعقدہ صوبائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب سے مشیر وزیراعلیٰ برائے قانون عارف یوسف سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر نے کہا کہ خواتین ملک کی نصف آبادی ہیں جو معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار کی حامل ہیں صوبائی حکومت خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد او ر کم سنی کی زبردستی شادیوں کے باعث معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتے ہیں اسی لئے اس ضمن میں جلد ہی خیبر پختونخو ا اسمبلی میں بل پیش کرکے قانون سازی کی جائے گی تاکہ اس غیر فطری عمل کا سد باب کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ تشدد اور ناانصافی کی کسی سطح پر بھی حمایت نہیں کی جاسکتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.