بھکر ،ڈی سی او محمد زمان وٹو کا ضلع میں بھٹہ مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈز کے سست رو اجراء کا نوٹس
منگل 25 نومبر 2014 20:02
بھکر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) ڈی سی او محمد زمان وٹو نے ضلع میں بھٹہ مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈز کے سست رو اجراء کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ بھٹہ مزدوروں کو مذکورہ کارڈز کا حسب ضابطہ اجراء جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ سوشل سیکیورٹی میں رجسٹرڈ بھٹہ مزدور حکومت پنجاب کے منظور کردہ ویلفیئر پیکج سے فوری فوائد حاصل کرسکیں ۔
انہوں نے یہ احکامات ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے ۔ڈی سی او محمد زمان وٹونے سوشل سیکورٹی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ احکامات کی تعمیلی رپورٹ بلا تاخیر ارسال کی جائے ۔انہوں نے بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے نمائندہ کو تاکید کی کہ بھٹہ ہائے خشت پر کام کرنیوالے مزدوروں کو ویجز کی ادائیگی مقررہ شرح کے مطابق یقینی بنائی جائے اور کسی بھٹہ پر جبری مشققت اور چائلڈ لیبر کا ارتکاب ہر گز نہ ہونے پائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.