سرگودھا کے بعد ملتان میں ناکافی سہولیات سے درجنوں بچوں کی اموات
بدھ 26 نومبر 2014 17:32
ملتان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سرگودھا میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے درجنوں بچوں کی اموات کے بعد ملتان چلڈرن کمپلیکس میں بھی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے روزانہ 5 سے7بچے جاں بحق ہونے لگے،ایم ایس چلڈرن کمپلیکس کے مطابق چلڈرن کمپلیکس جنوبی پنجاب میں بچوں کاواحد ہسپتال ہے، اس ہسپتال میں تین صوبوں سے مریض آتے ہیں، روزانہ 5 سے7بچوں کی اموات ہوتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں سرگودھا میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے درجنوں نومولود بچوں کی اموات ہوئیں لیکن وزیر اعلیٰ کی طرف سے نوٹس لینے کے باوجود ابھی تک تاحال اموات کے سلسلہ کو روکا نہ جا سکا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے بعد اب ملتان چلڈرن کمپلیکس میں بھی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے روزانہ 5 سے7بچے جاں بحق ہونے لگے ہیں۔(جاری ہے)
ایم ایس چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر رضا نے کہا ہے کہ چلڈرن کمپلیکس جنوبی پنجاب میں بچوں کاواحد ہسپتال ہے، اس ہسپتال میں تین صوبوں سے مریض آتے ہیں، روزانہ300سے 400 بچے پیدا ہوتے ہیں ، بچوں کی تعداد کے حوالے سے ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے روزانہ تقریباً 5 سے7بچوں کی اموات ہوتی رہتی ہیں، تاہم کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ پورے دن کوئی بھی بچہ جاں بحق نہیں ہوتا ۔
اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں ضرورت کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.